tanhaiyoon main

تنہائیوں میں یادوں کے ساتھ ملو

کچھ دور اندھیروں میں میرے ساتھ چلو

میرے آنگن میں لگی آگ کون بجھا‎‎ۓ

رہبر سے کہو کبھی میرے ساتھ جلو

تو کیوں ہے اس دہلیز کا گداگر

جو کہتا ہے تجھ سے سدا کہ ٹلو

دیا ملا کو تو نے ٹھیکہ پہ ایمان و دین

کبھی خود بھی فکر دین و ایمان پہ چلو

چھوڑی دی جو تو نے راہ فکر قرآن

بےتوقیری دربدری رسوائیوں سے ملو

دانش! کب تک کھاۓ گا دربدر کی ٹھوکریں

غیروں کو چھوڑ قرآن و صاحب قرآن سے ملو

pahchan

پہچان

احساس عزت نفس جس فرد کو نہیں

پاس قول و فعل جس مرد کو نہیں

دانش! خاندانی وہ کسی طور ہو نہیں سکتا

پہنچے جو ایفاۓ عہد کی گرد کو نہیں 

Top Posts

  • None

Recent Comments

waywardwayfarer on pahchan
hearttish on jab paroos main lagi
umair on tarap
Follow

Get every new post delivered to your Inbox.